برلن،23دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمن پولیس نے بتایا ہے کہ مغربی جرمن شہر اوبرہاؤزن میں حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کوسووو میں پیدا ہونے والے دو بھائی ہیں، جنہیں ڈوئسبرگ سے پکڑا گیا ہے۔ ان کی عمریں اٹھائیس اور اکتیس برس بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ اوبرہاؤزن میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جمعے کے دن ہونے والی ان گرفتاریوں کے بعد شہر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔